بالی ووڈ کی متنازع ڈانسر اور اداکارہ راکھی ساونت کے بوائے فرینڈ بزنس مین عادل خان درانی نے اداکارہ سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے عادل خان درانی نے شادی کا اعلان کردیا۔
انہوں نے لکھا کہ ’بلآخر میں اعلان کرتا ہوں، راکھی میں نے آپ سے شادی سے کبھی انکار نہیں کیا تھا، بس کچھ چیزیں سنبھالنی تھی جس کی وجہ سے خاموش تھا‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم دونوں کو خوشیوں بھری شادی شدہ زندگی مبارک ہو‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ بدھ کو راکھی ساونت نے عادل خان کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھی۔
ان تصاویر اور ویڈیوز سے یہ معلوم ہوا کہ راکھی ساونت نے شادی سے قبل اسلام قبول کرکے اپنا نام تبدیل کر لیا اور اب وہ فاطمہ کے نام سے جانی جاتی ہیں۔
انہوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد اسلامی روایت کے مطابق عادل خان سے باقاعدہ نکاح کیا ہے۔
نکاح کے موقع پر عادل خان درانی کی جانب سے ان کا حق مہر 51 ہزار 7 سو 86 رکھا گیا ہے۔