لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی پیدا کرنے والی فیکٹریوں اور بھٹوں کو گرانے کے قوانین میں نئے سرے سے ترمیم کا حکم دے دیا۔
جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
اسموگ کے خاتمے کے لیے درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ اسموگ سے متعلق کچھ غلط فہمی ہے کہ یہ صرف دو تین ماہ ہوتی ہے، اسموگ پورا سال رہتی ہے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکمہ روزانہ ایئر کوالٹی انڈیکس پر نظر رکھے اور متعلقہ محکموں کو آگاہی دیتا رہے۔
ہائیکورٹ نے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔