• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں ننھے بچے نے کرسٹیانو رونالڈو کو حیران کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعودی عرب میں کرسٹیانو رونالڈو ننھے مداح کا اپنی ہی طرح جشن منانے کا انداز دیکھ کر حیران رہ گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی فٹبال کلب النصر میں شامل برازیل کے کھلاڑی اینڈرسن ٹیلسکا (Anderson Talisca) کے بیٹے نے ٹیم کے کھلاڑیوں اور کرسٹیانو رونالڈو کی موجودگی میں اسٹار فٹبالر نے گول کرنے کے بعد جشن منانے کے انداز کی نقل کی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو ننھے مداح کے انداز کو دیکھ کر حیرانی کا اظہار کرتے ہیں اور فورا ً ہی خوشی کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

اس موقع پر ڈریسنگ روم میں موجود دیگر کھلاڑی بھی خوشی کا اظہارکر کے بچے کا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو برازیل کے فٹبالر اینڈرسن ٹیلسکا کی اہلیہ نے بنائی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید