پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے 35 استعفے منظور کرنے کے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کے اقدام پر تنقید کی ہے۔
ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا 35 استعفے قبول کرنے کا اقدام بد نیتی پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر راجا پرویز اشرف کو معلوم ہے کہ پی ٹی آئی کٹھ پتلی اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کو ہٹانے والی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے اقدام پر الیکشن کمیشن نے ہمارے ارکان کو فوراً ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے تو اسپیکر راجا پرویز اشرف کا موقف تھا کہ ایک ایک رکن سامنے آئے اور اپنے استعفے کی تصدیق کرے۔