اسلام آباد(حنیف خالد)وفاقی وزیرخزانہ ریونیو اقتصادی اور شماریات و نجکاری سینیٹرمحمد اسحاق ڈار اور لندن کے ایک روزہ دورے کےبعد اتوار کی شب لندن سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ لندن میں وفاقی وزیرخزانہ ریونیو اقتصادی اور شماریات و نجکاری سنیٹرمحمد اسحاق ڈار نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی عیادت کی وزیرخزانہ اسحاق ڈار پیر کو وطن پہنچتے ہی اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ لندن میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم نوازشریف کو7جون کے سول و عسکری قیادت کی ملاقات میں زیرغور آنے والے امور پاکستان کی عمومی سیاسی صورتحال آف شور کمپنیوں کی انوسٹگیشن کے ٹرمز آف ریفرنسز کے متعلق اپوزیشن جماعتوں کی حکمت عملی ان کے مطالبات کےتقاضوںسے آگاہ کیا جب کہ ماہرین قانون کی آراسے بھی آگاہ کیا۔ وفاقی بجٹ پر9روزہ عام بحث سمیٹنے کے دوران کاروباری طبقے سینٹ کی فنانس بل کے متعلق تجاویز اور کاروباری طبقے اور سرکاری ہائوس کی سفارشات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم سے اس حوالے سے فیصلے کئے۔ جن کا اعلان وہ بدھ15جون کو قومی اسمبلی میں بحث سمیٹتے ہوئے کئے جانے والے اپنے خطاب میں کرینگے۔