• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 100 روپے فی تولہ کی کمی ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 ڈالر فی اونس کی کمی سے 1915 ڈالر سے کم ہو کر 1909 ڈالر فی اونس پر آگئی جبکہ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 100 روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 84ہزار 400 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 58ہزار 93 روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 2080 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔