مچ/ڈھاڈر (نمائندگان جنگ ) ڈھاڈر کے قریب سراج آباد کے مقام پر نامعلوم شرپسندوں نے کوئٹہ آنیوالی 12انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی۔ پائپ لائن تباہ ہونے سے مچھ ، کوئٹہ، مستونگ قلات سمیت مختلف اضلاع کو گیس کی سپلائی معطل ہو گئی ۔ یاد رہے اس سے قبل بھی گیس پائپ لائن سمیت دیگر سرکاری تنصیبات کو دھماکہ خیز مواد سے متعدد بار اڑایا گیا ہے۔سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔