• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استعفے منظور ہونے کے بعد پرویز خٹک کا تمام نشستوں پر دوبارہ الیکشن لڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز خٹک نے قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے استعفے منظور ہونے کے بعد تمام نشستوں پر دوبارہ الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

پرویز خٹک سے  صحافی نے سوال کیا کہ اب اگلا پلان کیا ہوگا؟

 تو پرویز خٹک نے جواب دیا کہ جو بھی پلان ہوگا وہ نظر آ جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 34 اراکین کے استعفے منظور کیے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ایوان زیریں کے ان اراکین کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

قومی خبریں سے مزید