• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں انتہا پسندوں کو مسلمانوں پر تشدد کی کھلی چھوٹ مل گئی


بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کو مسلمانوں پر تشدد کی کھلی چھوٹ مل گئی، ریاست مدھیا پردیش میں ہندو انتہا پسند گروپ نے مسلم طالب علم پر شدید تشدد کیا۔

 انتہا پسندوں نے کمپیوٹر سائنس کے طالب علم کو ایک ہندو لڑکی سے بات کرنے کے الزام پر شدید مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔

 بین الاقوامی انسانی حقوق فاؤنڈیشن نے بھارت میں ہندو ہجوم کے ہاتھوں مسلمانوں، عیسائیوں اور سکھوں پر ہونے والے پُرتشدد حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس کی وجہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قوم پرست پالیسیوں کو قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید