دبئی ( آن لائن ) سابق صدر آصف علی زرداری سے سینیٹر رحمان ملک کی ملاقات ہوئی جس میں پاناما لیکس سمیت آزاد کشمیر الیکشن اور ڈرون حملے کی صورت حال پر بات چیت کی گئی ۔سابق صدر نے ٹی او آرز پر حکومت اور اپوزیشن کے ڈیڈ لاک پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر رحمان ملک نے کہا کہ اگر پاناما لیکس پر ڈیڈ لاک برقرار رہا تو عید کے بعد حکومت پر بجلی گرجے اور بادل برسیں گے ۔