لاہور(مانیٹر نگ سیل)وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نےامیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی ہے،ان کا کہنا ہے کہ پانامالیکس کے ضابطہ کار کی تیاری میں پیدا ڈیڈلاک کی وجہ حکومتی کمیٹی نہیں، ہم ٹی او آر پر سنجیدہ ہیں۔منصورہ میں ہونے والی ملاقات میں سراج الحق نے کہا کہ پاناما لیکس میں جس کا کا بھی نام آیا ہے احتساب ہونا چاہیے ، ٹی او آر بننے میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے ۔وفاقی وزیر نے امیر جماعت اسلامی کو بتایا کہ حکومت ٹی اوآر کے معاملے پرسنجیدہ ہے،حکومتی کمیٹی کی وجہ سے ڈیڈلاک پیدا نہیں ہوگا۔ذرائع کے مطابق انہوں نے حکومتی ٹی اوآر سراج الحق کو پیش کردئیے ہیں۔