صوابی(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ کے رہنما حاجی سلطان عارف آف کڈی نے ضلع صوابی میں بجلی کی وولٹیج دور کر نے اور لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لئے تربیلہ صوابی 132کے وی لائن کی منظوری اور بعد ازاں اس کو چالو کرانے پر پاکستان مسلم لیگ ن ، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، ممبر پائور کمیٹی افتخار احمد خان ضلعی صدر مسلم لیگ ن صوابی،چیر مین پیسکو انوار الحق یوسفزئی اور دیگر حکام اور رہنمائوں کا تاریخی کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس لائن کے لئے وزیر اعظم ہی نے ممبر پائور کمیٹی افتخار احمد خان کی کوششوں سے اٹھارہ کروڑ ستر لاکھ روپے خطیر فنڈ نہ صرف منظور کئے تھے بلکہ اس پر عملی کام شروع کر کے پایہ تکمیل تک پہنچایا اب اس لائن کے چالو ہوجانے سے شدید گرمی کے دوران بھی وولٹیج کی کوئی کمی نہیں جب کہ لوڈ شیڈنگ میں بھی کافی حد تک کمی آگئی ہے اسی طرح اب کڈی فیڈر پر عملی کام شروع ہو رہا ہے ۔