لندن (آئی این پی ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کھٹائی میں ہے‘ ملک تکنیکی طورپر ڈیفالٹ ہوچکا‘ غریب آٹے کے تھیلے کے لئے مر رہا ہے‘ملک میں مارچ، اپریل تک حالات اتنے سنگین ہو جائیں گے کہ لوگ اپنے حق کے لئے سڑکوں پر ہوں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے ساری پارٹیوں کو چاروں شانے چت کردیا ہے، حکومت نے ملک کو جہاں پہنچا دیا ہے وہاں سے نکالنا اب کوئی آسان کام نہیں ہوگا۔ امید ہے سپریم کورٹ سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے گا اورآئندہ حکومت میں ان کا کلیدی کردار ہوگا۔