• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیسنڈا آرڈرن کے بعد نیوزی لینڈ کا وزیراعظم کون ہوگا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے بعد یہ منصب سنبھالنے والے شخص کا نام سامنے آگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکمران جماعت لیبر کا کہنا ہے کہ پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے سابق وزیر کرس ہپکنز کو وزیراعظم کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

لیبر پارٹی کے سینئر رکن نے کہا ہے کہ پارٹی کا اجلاس اتوار کو ہوگا جس میں وزیراعظم کے لیے کرس ہپکنز کے نام کی باقاعدہ توثیق کی جائے گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 44 سالہ کرس ہپکنز 14 سال سے زائد پارلیمنٹ میں گزار چکے ہیں اور انہیں ملک میں سینئر سیاست دان کی حیثیت حاصل ہے۔

رپورٹس کے مطابق تجزیہ کاروں نے کرس ہپکنز کو وزیراعظم کے عہدے کے لیے قابل اور سمجھدار شخص قرار دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کرس ہپکنز کے نام پر فی الحال اپوزیشن جماعت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ 19 جنوری کو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وہ 7 فروری تک اپنے فرائص سرانجام دیتی رہیں گی۔

جیسنڈا آرڈرن کو دنیا کی سب سے کم عمر خاتون حکمران کا اعزاز حاصل ہے، وہ 2017 میں 37 سال کی عمر میں وزیراعظم منتخب ہوئی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید