• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی حکومت برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے نشر کی گئی دو اقساط پر مشتمل ڈاکیومنٹری سیریز ’’انڈیا، دی مودی کوئسچن‘‘کو ملک میں نشر کرنے سے روک دیا ہے جس میں2002میں گجرات فسادات کے حوالے سے وزیراعظم نریندر مودی کے کردار پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارےکے مطابق سوشل میڈیا پر اس ڈاکیومنٹری کا کوئی کلپ شیئر کرنے پر بھی پابندی ہے۔حکومتی مشیر کنچن گپتا نے گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ ملک کے انفارمیشن ٹیکنالوجی قوانین کے تحت حکومت کو دستیاب ہنگامی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کلپس کو شیئر کرنے سے روکنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اگرچہ برطانوی نشریاتی ادارے نے یہ ڈاکیومنٹری بھارت میں نشر نہیں کی لیکن کچھ یوٹیوب چینلوں پر ویڈیو اپ لوڈ کی گئی تھی۔حکومت نے ٹوئٹر کو ڈاکیومنٹری کی ویڈیو سے منسلک 50 سے زائد ٹویٹس کو بلاک کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں اور یوٹیوب کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ویڈیو کو اپ لوڈ ہونے سے روکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں کمپنیوں نے احکامات پر عمل کیا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی قوانین کے تحت حکومت کو دستیاب ہنگامی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کلپس کو شیئر کرنے سے روکنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید