اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے نئے سال پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہم چین کے نئے سال کے آغاز پر صدر شی جن پنگ اور چینی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نئے سال کو اپنے چینی دوستوں کے لئے پیار، امن اور خوشحالی کا ضامن ہونے کیلئے دعاگو ہیں۔