• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی بغیر پروٹوکول ایوان وزیر اعلیٰ آمد


نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی بغیر پروٹوکول کے ایوان وزیر اعلیٰ پہنچے، جہاں انہوں نے افسران سے ملاقات کی۔

محسن نقوی نے نگراں کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت بھی کی، پہلے مرحلے میں محکمہ داخلہ، اطلاعات، فنانس، وزارت قانون، خوراک اور صحت کی وزارتیں تشکیل دی جائیں گی۔

نگران کابینہ کے 6 وزراء کا کل حلف اُٹھانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمشین نے محسن نقوی کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کا اعلان کیا تھا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد گورنر ہاؤس میں گورنر بلیغ الرحمٰن سے ملاقات کی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے اپنی تقریب حلف برداری کے بعد گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے صوبے کے امور کو خوش اسلوبی سے چلانے پر بھی اتفاق کیا۔

قومی خبریں سے مزید