پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کیلئے قہر تھا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کی باتوں کو چھوڑیں، اس بندے نے پاکستان کو تباہ و برباد کرنے میں کسر نہیں چھوڑی۔
نواز شریف نے کہا کہ ایسے بندوں سے نجات حاصل کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے نام پر اعتراض ہے تو فرح گوگی کو پنجاب کا نگراں وزیر اعلیٰ لگا دیں۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو چلانے کا تجربہ فرح گوگی کے پاس ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ محسن نقوی کی تقرری کے بعد عمران خان کا رونا اب شروع ہوگیا ہے۔