• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، پناہ کے متلاشی 200 بچے لاپتہ ہونے کا اعتراف

برطانیہ کے وزیر داخلہ سائمن مرے نے پناہ کے متلاشی 200 بچوں کے لاپتہ ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سائمن مرے کا کہنا ہے کہ تمام بچے ہوم آفس کے زیرانتظام ہوٹلوں میں رکھے گئے  تھے، لاپتہ بچوں میں ایک لڑکی اور 16سال سے کم عمر 13 بچے شامل ہیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہوم آفس کے وزیر سائمن مرے نے پیر کو ہاؤس آف لارڈز کو بچوں کے لاپتہ ہونے کا بتایا۔

سٹی بلور نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ بچوں کو ہوٹل کے باہر اغوا کرکے کاروں میں لے جایا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید