مقبوضہ بیت المقدس میں مسیحی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مسیحی صہیونیت ایک خطرناک نظریہ ہے۔
یروشلم مسیحی رہنماؤں نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی صہیونیت ایک نقصان دہ نظریہ ہے، جس کی یروشلم کے مختلف چرچ کے پیٹریارک اور رہنما مذمت کرتے ہیں۔
مسیحی رہنما کا کہنا ہے کہ مسیحی صہیونیت مقدس سرزمین پر عیسائیوں کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔
یروشلم کے عیسائی رہنما منتر اسحاق نے سوشل میڈیا پر اس بیان کو شیئر کیا، جس میں کہا گیا کہ یہ مسیحی صہونیت کا نظریہ عوامی سطح پر گمراہ کن ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل مسیحی برادری کو تقسیم کرنے کیلئے کوشاں ہے، مسیحی صہیونیت کا نظریہ مسیحی برادی کو اسرائیل کی حمایت کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ صہیونیت کا نظریہ فلسطینی مسلمانوں اور مسیحی افراد کے حقوق کو قبول نہیں کرتا۔