امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔
امریکی افواج نے شام میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے رہنما بلال حسن الجاسم کو ہلاک کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الجاسم پر امریکی فوجیوں کو قتل کرنے کا الزام تھا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق یہ حملہ دہشت گرد کی امریکی فوجیوں کو قتل کرنے کی کوشش کے تناظر میں کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 300 سے زائد داعش کے ارکان کو گرفتار کیا گیا تھا۔