• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین کے شہر موہے میں درجۂ حرارت منفی53 سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کی سرحد کے ساتھ منسلک چین کے شمالی شہر موہے میں شدید سرد موسم کا پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

چین کے شہر موہے میں کڑاکے کی سردی ہے جہاں اتوار کی صبح شدید ترین سرد موسم ریکارڈ کیا گیا۔

اس سے قبل اس شہر میں 1969ء میں منفی 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مقامی صحافی نے سردی کی شدت دکھانے کے لیے جب ایک انڈا توڑا تو وہ چند سیکنڈز ہی میں جم گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید