روس نے یوکرینی اہداف پر گزشتہ رات بڑے حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
روسی وزارتِ دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یوکرین کی صنعتی اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرینی بندرگاہ پر موجود تنصیبات کو نشانہ بنایا، یوکرین میں ایندھن، توانائی تنصیبات اور یوکرینی فوج کی کشتیوں پر حملے کیے۔
روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ روس پر یوکرین کے داغے گئے 297 ڈرونز کو بھی مار گرایا۔