• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال سرکاری حج اسکیم اخراجات 10 لاکھ روپے سے زائد ہونے کا امکان

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

حج پالیسی 2023 کا اعلان فروری کے آخر تک متوقع ہے، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سرکاری حج اسکیم اخراجات 10 لاکھ روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ مذہبی امور نے ایئرلائنز، بینکوں، سعودی حکام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے رابطے تیز کردیے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کےلیے شیڈول بینکوں سے جلد معاہدے کا امکان ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ اس سال وزارتِ مذہبی امور کو حج سبسڈی ملنے کا امکان نہیں ہے، سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے زائد ہونے کی توقع ہے۔ 

ذرائع نے کہا کہ تمام حج درخواست گزاروں کےلیے بینک اکاؤنٹ ہونا لازم ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید