• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 5؍ اور اوپن مارکیٹ میں 40پیسے تک مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 5پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 40پیسے تک کا اضافہ،یورو کی قیمت مستحکم رہی، پاؤنڈ کی قیمت 1.10 تک بڑھ گئی، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 5پیسے کے اضافے سے 230.25 روپے سے بڑھ کر 230.30 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 230.50 روپے پر مستحکم رہی ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 40پیسے کے اضافے سے 238.10 روپے سے بڑھ کر 238.50 روپے اور قیمت فروخت 25 پیسے کے اضافے سے 240.50 روپے سے بڑھ کر 240.75 روپے ہو گئی ہے۔