• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: شدید سردی، جاں بحق افراد کی تعداد 150 سے بڑھ گئی

کراچی (نیوزڈیسک)افغانستان میں شدید سرد موسم کے باعث 150سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ طالبان حکام کا کہنا ہے کہ سخت سردی سے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں ہلاکتوں کی تعداد دگنی ہوئی ہے۔ طالبان حکام نے بتایا کہ افغانستان بھر میں تقریباً 70ہزار مویشی بھی شدید سردی کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں لاکھوں افراد کو کم ترین انسانی امداد کے ساتھ سخت ترین سردی کا سامنا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید