• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کے سفیر کی نواک جوکووچ کے والد پر تنقید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یوکرین کے سفیر نے سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کے والد پر تنقید کی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نواک جوکووچ آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جہاں ان کے والد کی روس کا جھنڈا اٹھائے شائقین کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق میچ کے بعد میلبرن میں اسٹیڈیم کے قریب شائقین کے ایک گروپ نے روس کے جھنڈے لہرائے جس پر صدر پیوٹن کی تصویر بھی لگی تھی جبکہ کچھ لوگوں نے روس کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ایک ویڈیو میں نواک جوکووچ کے والد کو روس کا جھنڈا اٹھائے شخص کے ساتھ دکھایا گیا۔

اس ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا کہ ٹینس اسٹار کے والد نے ایک سیاسی بیان دیا ہے۔

اس حوالے سے سربیا کے صحافیوں نے تصدیق کی ہے کہ ویڈیو میں جس شخص کو دکھایا گیا وہ نواک جوکووچ کے والد ہیں جبکہ میلبرن کے اخبار نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ انہوں نے روس کی حمایت میں نعرہ بھی لگایا۔

بعد ازاں یوکرینی سفیر نے سوشل میڈیا پر اسے بےعزتی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یہ شرمناک واقعہ تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید