چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو 2 اعزازات ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر کو مبارکباد دی ہے۔
نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ کیا زبردست خبر ہے، واہ جی واہ، مبارک ہو بابر اعظم۔
اس کے علاوہ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی سوشل میڈیا کے ذریعے بابر اعظم کو مبارکباد دے رہے ہیں۔
یاد ہے کہ آج پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک ہی دن میں 2 اعزاز اپنے نام کیے ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے بابر اعظم کو مسلسل دوسری مرتبہ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا جبکہ وہ سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی کے بھی حقدار بنے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال سرگار فیلڈ سوبرز ٹرافی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے نام رہی تھی۔