• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کے آنے کے بعد سے اب تک ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟

ڈالر نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو منہ چڑانے لگا، اپنی اصل قدر دکھانے لگا اور ڈھائی سو سے اوپر ہوگیا۔

گزشتہ برس 27 ستمبر کو مفتاح اسماعیل کی جگہ جب اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ کا چارج سنبھالا تھا تو اس وقت انٹر بینک میں ڈالر 233 روپے 91 پیسے کا تھا۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 234 روپے تھا۔

ڈالر 200 سے نیچے کی اصل قدر جتلانے والے اسحاق ڈار کے دور میں آج ڈھائی سو سے تجاوز کرکے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ 

آج انٹر بینک میں ڈالر 24 روپے 54  پیسے مہنگا ہوکر  255 روپے 43 پیسے کا ہوگيا۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 19 روپے مہنگا ہو کر 262 روپے میں دستیاب ہے۔

خیال رہے کہ ڈالر سے متعلق اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ڈالر کو فلوٹ کرنے کا فیصلہ اچھا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ ’مجھے علم نہیں کہ ڈار صاحب کو کیوں لایا گیا لیکن انہوں نے کوشش کی جس سے پاکستان کو بڑا نقصان ہوا‘۔

دوسری جانب ڈالر کے مہنگے ہونے سے متعلق ماہرینِ معیشت نے بتایا تھا کہ ڈالر کا ریٹ مارکیٹ پر چھوڑ دیا گیا ہے، اسی لیے ڈالر ایک دن میں اتنا مہنگا ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید