• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متروکہ وقف املاک بورڈ کا لال حویلی تحویل میں لینے کیلئے کل کارروائی کا امکان

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے شیخ رشید کی لال حویلی کو تحویل میں لینے کےلیے کل کارروائی کا امکان ہے۔

شیخ رشید اور ان کے بھائی کو وقف املاک بورڈ نے 13 اکتوبر 2022 سے نوٹس دیا ہوا ہے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی سمیت 7 اراضی یونٹس کا قبضہ واپس لینے کےلیے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک نے ڈپٹی کمشنر کو معاونت کےلیے خط لکھ دیا جبکہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سے بھی مدد طلب کرلی گئی ہے۔

وقف املاک بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لال حویلی اور ملحقہ 7 اراضی یونٹس پر شیخ رشید اور ان کے بھائی غیر قانونی طور پر قابض ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اور ان کے بھائی تاحال کوئی ریکارڈ پیش نہیں کر سکے ہیں۔

دوسری جانب شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں اطلاع ملی ہے متروکہ وقف املاک لال حویلی کو سیل کرنا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ لال حویلی اور ملحقہ اراضی کی رجسٹری متروکہ وقف املاک میں جمع کرواچکے ہیں۔

شیخ راشد شفیق نے کہا کہ لال حویلی سے متعلق ان کی درخواست پر عدالت نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں سنایا۔ لال حویلی ان کی ملکیت ہے، دستاویزات ان کے پاس موجود ہیں۔ 

قومی خبریں سے مزید