• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجا نے فواد چوہدری کے ریمانڈ سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا۔

تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجا نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ پراسیکیوٹر کی جانب سے فواد چوہدری کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ پراسیکیوٹر کے مطابق فواد چوہدری کا موبائل لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں۔

عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ پراسیکیوٹر کے مطابق فواد چوہدری کا فوٹوگرامیٹرک ٹیسٹ کروانا ضروری ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل نے بھی فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ فریقین کے دلائل سننے کے بعد فواد چوہدری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر کو میرٹ کی بنیاد پر تفتیش کرنے کا سختی سے حکم دیا جاتا ہے، فواد چوہدری کو 30 جنوری کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے۔

اس سے قبل سیشن کورٹ نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی درخواست منظور اور پی ٹی آئی رہنما کی مقدمے سے ڈسچارج کی درخواست مسترد کردی تھی۔

فواد چوہدری کی ایک اور درخواست

جس کے بعد فواد چوہدری کے وکلاء نے ایک اور درخواست دائر کردی، جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود ہمیں اپنے مؤکل سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فواد چوہدری کو اُن کی فیملی سے بھی نہیں ملنے دیا جا رہا ہے، پولیس کو پابند کیا جائے کہ فواد چوہدری سے ملاقات کرائی جائے۔

دوران سماعت فواد چوہدری کی طرف سے بابر اعوان اور فیصل چوہدری نے دلائل دیے جبکہ  دوسری طرف سے پراسیکیوٹر اور الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دیے۔

قومی خبریں سے مزید