• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Petr—فائل فوٹو
Petr—فائل فوٹو

پیٹرول پر لیوی 50 روپے فی لیٹر برقرار جبکہ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی 5 روپے بڑھا دی گئی ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل پر لیوی 40 روپے فی لیٹر ہو گئی، مٹی کے تیل پر لیوی 5 روپے 90 پیسے کم کر دی گئی ہے، مٹی کے تیل پر لیوی 32 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ 236 روپے 40 پیسے کے اوسط ڈالر ایکسچینج ریٹ پر کیا گیا ہے، ڈالر اوسط ایکسچینج ریٹ 16 جنوری سے 27 جنوری تک لیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل و دیگر مصنوعات 11 فیصد تک مہنگی ہوئی ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید