• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکر گزار ہوں عمران خان نے میری بات سنی، حبا فواد

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

زمان پارک لاہور میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حبا فواد نے کہا کہ فواد چوہدری کو دہشت گردوں کی طرح کپڑا ڈال کر عدالت لایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچیوں کو فواد چوہدری سے ملنے نہیں دیا جا رہا، چیئرمین عمران خان کی شکر گراز ہوں کہ انہوں نے میری بات سنی۔

حبا فواد نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ فواد چوہدری پر کیے جانے والے تشدد کو رکوانے میں کردار ادا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری بھی چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ وہ اس معاملے میں سوموٹو نوٹس لیں۔

قومی خبریں سے مزید