چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے ملاقات کی ہے۔
زمان پارک لاہور میں ہونے والی ملاقات میں عمران خان نے فواد چوہدری کے ساتھ ہونے والے غیر قانونی اور ناروا سلوک کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی فیملی سے ملاقات نہ ہونے دینا قابل مذمت ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ فواد چوہدری اور ان کے خاندان نے مشکل وقت میں بہادری کا مظاہرہ کیا۔