• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس معاملات میں سنگین بے ضابطگیاں، رشی سوناک نے کنزرویٹو پارٹی کے چیئرمین ندیم ظہاوی کو برطرف کردیا

لندن/ لوٹن(شہزاد علی) برطانیہ کے وزیراعظم رشی سوناک نے اپنی حکومتی کنزرویٹو پارٹی کے چیئرمین ندیم ظہاوی کو ٹیکس کے معاملات پر گزشتہ روز برطرف کر دیا۔ رشی سوناک نے اتوار کو کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ ندیم ظہاوی کو حکومت سے برطرف کر دیا، جب ان کے ٹیکس معاملات کی تحقیقات میں وزارتی ضابطہ کی سنگین خلاف ورزی کا پتہ چلا۔ وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ یہ واضح ہے کہ وزارتی ضابطہ کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ عہد کیا تھا کہ جس حکومت کی وہ قیادت کر رہے ہیں، اس میں دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور ہر سطح پر جوابدہی ہوگی۔ مسٹر ظہاوی نے HMRC کو ملٹی ملین پاؤنڈ کی سیٹلمنٹ کی، جس کا تخمینہ تقریباً £5 ملین ہے، یہ رقم اس وقت ادا کی، جب وہ گزشتہ سال برطانیہ کی ٹیکس پالیسی کے چانسلر اور انچارج تھے۔ رشی سوناک نے اس وقت تحقیقات کا حکم دیا، جب یہ سامنے آیا کہ ظہاوی نے ایچ ایم آر سی کو جرمانہ ادا کیا کہ جب وہ چانسلر تھے۔ پہلے سے ادا نہ کئے گئے ٹیکس پر آزاد اخلاقیات کے مشیر سر لاری میگنس کی سربراہی میں کی گئی تحقیقات نے پایا کہ ظہاوی وزارتی ضابطہ کی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکام رہے۔خاص طور پر تحقیقات سے پتہ چلا کہ ظہاوی یہ اعلان کرنے میں ناکام رہے کہ ایچ ایم آر سی ان کے ٹیکسوں کی تحقیقات مفادات کے تصادم کے طور پر کر رہا تھا، جب وہ چانسلر بنے تھے۔ تحقیقات سے یہ بھی علم ہوا ہے کہ ندیم ظہاوی یہ اعلان کرنے میں بھی ناکام رہے کہ انہوں نے HMRC کو جرمانہ ادا کیا تھا، جب وہ لِز ٹرس اور پھر رشی سوناک کی کابینہ میں تعینات ہوئے تھے۔ اپنی برطرفی کے جواب میں ظہاوی نے خط میں وزیراعظم سے کہا کہ وہ پچھلے بنچوں سے میری جانب سے "مکمل حمایت" کی توقع کریں۔

یورپ سے سے مزید