• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین شاہ آفریدی کی ٹوئٹر پروفائل میں دلچسپ تبدیلی


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائل پِکچر تبدیل کر دی۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائل پر لاہور قلندرز کا لوگو لگایا ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل 8 کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں۔

انہوں نے مکمل رن اپ اور تیز رفتاری سے بولنگ کی، وہ کپتان بابر اعظم کو بولنگ کراتے رہے ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے پاور ہٹنگ کی بھی پریکٹس کی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز 13 فروری کو شروع ہوں گے، لاہور قلندرز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید