وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سجدہ ریز مسلمانوں کا خون بہانے والوں کو دین سے کوئی تعلق نہیں۔
جیو نیوز سے گفتگومیں خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کو کچلنے کے لیے فوج، نیکٹا اور سویلین فورسز کو دوبارہ فعال کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی سیکیورٹی مشینری نے ماضی میں دہشت گردی کو کامیابی سے شکست دی تھی۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ملک کو امن کے ساتھ سیاسی اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔