• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی ممالک جلد ہی لڑاکا طیارے بھی فراہم کریں گے، یوکرینی وزیراعظم

یوکرین کے وزیراعظم ڈینیس شماہل، فائل فوٹو
یوکرین کے وزیراعظم ڈینیس شماہل، فائل فوٹو 

یوکرین کے وزیراعظم ڈینیس شماہل نے کہا ہے کہ مغربی ممالک جلد ہی لڑاکا طیارے بھی فراہم کر دیں گے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرین کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو بہت جلد اہم مغربی طیارے مل جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان طیاروں سے ہمیں روس کے خلاف اپنی لڑائی میں مزید آسانی ہوجائے گی۔

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ان طیاروں کیلئے یوکرین کے پائلٹ 6 ماہ یا اس سے کچھ زیادہ عرصے تک تربیت حاصل کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی حکام پینٹاگون پر زور دے رہے ہیں کہ یوکرین کو جدید F-16 طیارے فراہم کر دیے جائیں۔

دوسری جانب اطلاع ہے کہ جرمن چانسلر نے اس فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید