جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما اور ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ پشاور پولیس لائن مسجد پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ تمام محرکات کا کھوج لگانا ضروری ہے۔ بے گناہ لوگوں پر ایسے بزدلانہ حملوں کو شرمناک اور ظالمانہ سمجھتے ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں اس حملے کو ریاست پر حملہ سمجھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہید اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ زخمیوں کو جلد طبی امداد میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔
جے یو آئی رہنما نے کہا حکومت زخمیوں اور شہداء کے لواحقین کو فوری معاوضہ ادا کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجرموں کو عبرت کا نشان بنانا حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔