متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی میں پی ایس پی اور فاروق ستار سے تعلق رکھنے والے 9 نئے ارکان شامل ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی میں پی ایس پی کے 6 اور ڈاکٹر فاروق ستار کے 3 ساتھیوں کو شامل کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نگہت شکیل، کامران فاروقی، وسیم حسین رابطہ کمیٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ حفیظ الدین، حسن صابر، آسیہ اسحاق، آفاق جمال، صوفیہ سعید اور شمشاد صدیقی بھی رابطہ کمیٹی میں شامل ہوئے ہیں۔