• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بابر غوری—فائل فوٹو
بابر غوری—فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما بابر غوری وطن واپس پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق بابر غوری غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 606 کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امیگریشن کے بعد بابر غوری کراچی ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ کی جانب روانہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے چند روز قبل ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری کی غیر موجودگی میں ان کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بابر غوری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں جو عدالت نے معطل کر دیے تھے۔

حفاظتی ضمانت کی درخواست بابر غوری کی بیٹی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

بابر غوری کو نیب نے بھی طلب کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید