متحدہ عرب امارات کے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے میچ میں 2 بلند و بالا چھکے مارے گئے جو گراؤنڈ سے باہر جاگرے۔
انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے 21 ویں میچ میں انگلش کھلاڑی ڈین موسلے نے چھکا مارا جس کی گیند گراؤنڈ سے باہر سڑک پر گری۔
اس موقع پر سڑک پر موجود شخص گیند اٹھا کر وہاں سے چلتا بنا جس کے بعد دوسری گیند سے میچ شروع کیا گیا۔
اس کے بعد ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کیرون پولارڈ نے بھی ایک چھکا مار اجو پھر گراؤنڈ سے باہر گیا تاہم اس مرتبہ سڑک پر موجود شخص نے گیند واپس گراؤنڈ میں پھینک دی۔
سوشل میڈیا پر اس میچ میں پیش آئے ان 2 دلچسپ واقعات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کرکٹ میچز کے دوران اس طرح کے کئی واقعات ہوچکے ہیں۔