• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپور کیٹ ونسلیٹ کے کس کردار سے متاثر ہوئیں؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کے ایک مشہور کردار سے متاثر ہوکر فلمساز ہنسل مہتا کی نئی آنے والی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

کرینہ کپور نے اپنی نئی فلم جس کا نام ممکنہ طور پر ’بکنگھم مرڈرز‘ہوگا، اس فلم میں کام کرنے کے لیےوہ کیٹ ونسلیٹ کی مشہور سیریز ’میئر آف ایسٹ ٹاؤن‘میں ادا کیے گئے جاسوس کے کردار سے متاثر ہوئیں۔

اُنہوں نے مشہور جریدے ورائٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میں ہنسل مہتا کے نئے آنے والے پراجیکٹ میں ایک ماں اور جاسوس کا کردار ادا کر رہی ہوں گی جسے بکنگھم شائر کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ہونے والے ایک قتل کیس کی تفتیش کرنی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ مجھے سیریز ’میئر آف ایسٹ ٹاؤن‘ بہت پسند ہے اور جب ہنسل مہتا میرے پاس آئے تو میں نے اُنہیں بتایا کہ میں اس طرح کا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں لہٰذا، ہم نےنئے پراجیکٹ میں کیٹ ونسلیٹ کے جاسوس پولیس اہلکار سے ملتا جلتا کردار شامل کیا اور میں پہلی بار اس طرح کا پراجیکٹ کر رہی ہوں۔


یاد رہے کہ کیٹ ونسلیٹ نےسیریز ’میئر آف ایسٹ ٹاؤن‘ میں بطور جاسوس میئر شیہان مرکزی کردار میں اپنی شاندار کارکردگی کے لیے ’آؤٹ اسٹینڈنگ لیڈ ایکٹریس‘ ہونے  کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔

آج کل کرینہ کپور خان  کئی پروجیکٹس پر کام کر رہی ہیں، ان کی اگلی فلم  سوجوئے گھوش کی ہدایتکاری میں بننے والی تھرلر فلم ہے جس کی کہانی  کتاب ’دی ڈیووشن آف سسپیکٹ ایکس‘ سے اخذ کی گئی ہے۔

اداکارہ کے آنے والے نئے پراجیکٹس میں کامیڈی فلم دی کریو بھی شامل ہے جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ تبو اور کریتی سینن بھی اداکاری کے جوہر دِکھاتی نظر آئیں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید