وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے چوہدری شجاعت کو الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ ق کا صدر برقرار رکھنے کے فیصلے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کو فتح مبارک ہو۔
ان کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین سے پاکستان مسلم لیگ ق چھیننے کے فسطائی ذہن کو شکست ہوئی ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا آرڈر پیغام ہے کہ فیصلے آئین اور قانون کی روشنی میں ہوں گے۔
مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب ہر کام آئین اور قانون کے مطابق ہو گا۔