• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل اور فلسطین دو ریاستی حل کو بحال کریں، امریکی سیکریٹری خارجہ

امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل اور فلسطین پر زور دیا ہے کہ وہ طویل مدت سے رکے ہوئے دو ریاستی حل کو بحال کریں کیونکہ یہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے اور تنازع کو ہوا نہ دیں۔

وہ گزشتہ روز تل ابیب پہنچے اور کہا کہ یہ ایک اہم لمحہ ہے، سب کی ذمہ داری ہے کہ وہ تنازعات کو بھڑکانے کے بجائے کم کریں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی سلامتی کیلئے امریکا کا عزم مضبوط تر ہے لیکن کوئی بھی اقدام جو ہمیں دو ریاستی حل سے دور کرے وہ اسرائیل کی طویل مدت سلامتی کیلئے نقصان دہ ہوگا۔

اسرائیلی وزیر داخلہ کی طرف سے مسجدِ اقصیٰ کے دورے پر امریکی پالیسی واضح کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ امریکا یروشلم کی انتظامی حیثیت کی حمایت کرے گا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انٹونی بلنکن نے کہا کہ ایران اس خطے میں صرف اسرائیل کیلئے خطرہ نہیں بلکہ دنیا کیلئے خطرہ ہے، جیسا کہ ہم سب نے دیکھا کہ ایران نے روس کو ڈرونز دیے تاکہ وہ یوکرین میں اپنی جارحیت برقرار رکھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید