• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخبار نے اعتزاز احسن اور ان کی اہلیہ کے خلاف الزامات واپس لے لئے

کراچی (جنگ نیوز)’’ڈیلی ٹائمز‘‘ نے سینیٹر اعتزاز احسن کے خلاف تمام الزامات واپس لے لئے ہیں۔ ’’ڈیلی ٹائمز‘‘ میں شائع وضاحت میں بغیرتحفظات ظاہر کئے کہا گیا ہے کہ سینیٹر اعتزازاحسن  اورنہ ہی ان کی اہلیہ نے کبھی حکومت سے ایل پی جی کا کوٹہ لیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بشریٰ اعتزاز احسن ایل پی جی مارکیٹنگ کا بزنس مکمل طور پر پرائیویٹ کاروباری ادارے کے طور پر چلا رہی ہیں اور اس سلسلے میں انہیں کسی بھی حکومت کی حمایت حاصل نہیں رہی۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے ڈیلی ٹائمز کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا تھا جس میں مبینہ طور پر کہا گیا تھاکہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے پرویز مشرف حکومت سے ایل پی جی کا کوٹہ حاصل کیا تھا۔ اخبار کی طرف سے وضاحت کے بعد سینیٹر اعتزاز احسن نے اپنے اٹارنیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس مسئلے کی مزید پیروی نہ کریں۔  
تازہ ترین