• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری اور عائشہ کی تصاویر دوست نے لیک کیں، ماریہ واسطی کا انکشاف



پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اور میزبان ماریہ واسطی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی متنازع تصاویر ایک دوست نے لیک کی تھیں۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 12 سال قبل وہ عائشہ عمر کے ہمراہ چھٹیاں منانے تھائی لینڈ کے ایک ساحل سمندر گئی تھیں جہاں انہوں نے کچھ تصاویر بنائیں۔

اس وقت سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک  پر پرائیویسی کے حوالے سے اتنی معلومات نہیں تھیں، دیگر تصاویر کی طرح یہ تصاویر بھی عائشہ عمر کے اکاؤنٹ پر نجی البم میں محفوظ تھیں اور صرف فیس بک فرینڈز تک ہی اس کی رسائی ممکن تھی، ان میں سے ہی کسی دوست نے وہ تصاویر لیک کر دی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ آج بھی ہم پاکستانیوں کا مشغلہ ہے کہ کسی کی آڈیو لیک کر دیا تو کسی کی ویڈیوز اور تصاویر لیک کر دینا۔ جب میرے ساتھ ایسا ہوا تو مجھے بھی بُرا لگا۔

لباس کے حوالے سے میزبان کے ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میرا لباس میری مرضی۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید