• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی کی پیدائش پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور رونے لگ گیا تھا: فرحان سعید کا انکشاف

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے انکشاف کیا کہ بیٹی کی پیدائش پر اتنے جذباتی ہوگئے تھے کہ رونے لگ گئے تھے۔

حال ہی میں فرحان سعید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے والد بننے کے تجربے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ جب میری بیٹی پیدا ہوئی تو میں آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکا اور رونے لگ گیا۔

انہوں نے ڈاکٹر سے پوچھا کہ کیا والد بننے پر ہر کوئی ایسی روتا ہے؟ جس پر ڈاکٹر نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ روتے ہیں لیکن اتنا نہیں جتنا آپ رو رہے ہیں۔

گلوکار نے مزید کہا کہ ننھی جہاں آرا نے میری زندگی میں موسیقی کو دوبارہ زندہ کر دیا۔ بیٹی میرے لیے تحریک بن گئی، جس کی بدولت میں اپنا تازہ البم خط مکمل کرنے میں کامیاب ہوا۔

فرحان سعید کا کہنا تھا کہ میں بیٹی کی نعمت پر بے حد شکر گزار ہوں اور مجھے خود بھی اندازہ نہیں تھا کہ میرے اندر ایسا نرم اور جذباتی پہلو بھی موجود ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید