پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار حسن احمد اور ان کی اہلیہ معروف ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل مسیحی مذہبی تہوار کرسمس کیسے مناتے ہیں اداکار نے بتادیا۔
حال ہی میں حسن احمد نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اور دوران انٹرویو انہوں نے بتایا کہ وہ ان کے گھر میں کرسمس کس طرح منایا جاتا ہے۔
مختصر انٹرویو میں حسن احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں باقاعدہ طور پر کرسمس نہیں مناتا بلکہ سنیتا کی چچی اینجی مارشل ہم سب کو کرسمس پارٹی کے لیے اپنے گھر مدعو کرتی ہیں۔ میں اپنی اہلیہ کی خوشیوں میں اس کے ساتھ شامل ہو جاتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں اور میرے بچے سانٹاکلاز یا کرسمس ٹری کے ساتھ کوئی خاص انداز میں جشن نہیں مناتے ہیں، میں صرف اپنی بیوی کی تقریبات میں شرکت کرتا ہوں۔
اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس کے علاوہ یہ وقت ہمارے لیے زیادہ تر سردیوں کی تعطیلات اور میل جول کا ہوتا ہے، کیونکہ اس دوران شادیاں، کرسمس کی چھٹیاں اور دیگر تقریبات ہوتی ہیں، جن سے ہم سب مل کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔