• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیارا اڈوانی کی دیپیکا پڈوکون کے 8 گھنٹے کام کرنے کے مطالبے کی حمایت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مشہور بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے بعد اب بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیارا اڈوانی نے بھی فلم انڈسٹری میں 8 گھنٹے کی ورک شفٹ کے حق میں آواز بلند کر دی ۔

حال ہی میں ماں بننے والی کیارا اڈوانی نے اعتراف کیا ہے کہ حد سے زیادہ کام (برن آؤٹ) کسی بھی صنعت کے لیے فائدہ مند نہیں ہوتا۔

ایک موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 34 سالہ کیارا اڈوانی نے کہا کہ ذہنی سکون کی بنیاد تین چیزوں پر ہے، وقار، توازن اور احترام، تھکن اور ذہنی دباؤ سے نمٹنے کا فوری نسخہ کیا ہے؟ میری بیٹی کی نیند میں ہنسی کی آواز۔

واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون نے نئی ماؤں کے لیے فلم انڈسٹری میں 8 گھنٹے کے ورک شفٹ کی حمایت کی تھی۔

 دیپیکا پڈوکون نے کہا تھا کہ اگر ایک عورت ہونے کی وجہ سے میری بات کو سخت سمجھا جاتا ہے تو ایسا ہی ٹھیک ہے، لیکن یہ کوئی راز نہیں کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے کئی بڑے مرد سپر اسٹارز برسوں سے 8 گھنٹے ہی کام کر رہے ہیں اور اس پر کبھی کوئی سرخی نہیں بنی۔

اداکارہ نے مزید کہا تھا کہ میں اس وقت نام نہیں لینا چاہتی، لیکن یہ بات سب کو معلوم ہے کہ بہت سے مرد اداکار پیر سے جمعہ تک صرف 8 گھنٹے کام کرتے ہیں اور ویک اینڈ پر بالکل کام نہیں کرتے۔

کیارا اڈوانی کی جانب سے دیپیکا پڈوکون کی حمایت نے ایک بار پھر فلم انڈسٹری میں ورک لائف بیلنس اور خواتین، خاص طور پر نئی ماؤں کے حقوق پر بحث چھیڑ دی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید